سنن النسائي - حدیث 1493

كِتَابُ الْكُسُوفِ نَوْعٌ آخَرُ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ مِثْلَ صَلَاتِكُمْ هَذِهِ وَذَكَرَ كُسُوفَ الشَّمْسِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1493

کتاب: گرھن کے متعلق احکام و مسائل ایک اور صورت حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمھاری اس نماز (نماز کسوف) کی طرح دورکعتیں پڑھی تھیں اور انھوں نے سورج گرہن کا ذکر کیا تھا۔
تشریح : بعض حضرات نے ’’اس نماز‘‘ سے مراد عام نماز لی ہے اور پھر نمازکسوف میں ایک رکوع پر استدلال کیا ہے، حالانکہ یہ استدلال صریح اور اقویٰ روایات کے خلاف ہے۔ عمل صریح پر ہوتا ہے نہ کہ اس قسم کے مبہم الفاظ پر۔ بعض حضرات نے ’’اس نماز‘‘ سے مراد عام نماز لی ہے اور پھر نمازکسوف میں ایک رکوع پر استدلال کیا ہے، حالانکہ یہ استدلال صریح اور اقویٰ روایات کے خلاف ہے۔ عمل صریح پر ہوتا ہے نہ کہ اس قسم کے مبہم الفاظ پر۔