سنن النسائي - حدیث 1487

كِتَابُ الْكُسُوفِ نَوْعٌ آخَرُ ضعيف و أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ أَنَّ جَدَّهُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ الْوَازِعِ حَدَّثَهُ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ الْهِلَالِيِّ قَالَ كَسَفَتْ الشَّمْسُ وَنَحْنُ إِذْ ذَاكَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ فَخَرَجَ فَزِعًا يَجُرُّ ثَوْبَهُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ أَطَالَهُمَا فَوَافَقَ انْصِرَافُهُ انْجِلَاءَ الشَّمْسِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ وَإِنَّهُمَا لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمْ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَصَلُّوا كَأَحْدَثِ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ صَلَّيْتُمُوهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1487

کتاب: گرھن کے متعلق احکام و مسائل ایک اور صورت حضرت قبیصہ بن مخارق ہلالی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساھ مدینے میں تھے کہ سورج گہنا گیا۔ آپ گھبرا کر اپنا کپڑا گھسیٹتے ہوئے نکلے، پھر آپ نے دو رکعتیں پڑھیں اور خوب لمبی پڑھیں۔ ادھر آپ نماز سے فارغ ہوئے، ادھر سورج بھی روشن ہوگیا۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا بیان کی، پھر فرمایا: ’’سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں اور انھیں کسی کی موت و حیات کی بنا پر گرہن نہیں لگتا۔ جب تم اس قسم کی کوئی چیز دیکھو تو اس قریب ترین فرض نماز کی طرح نماز پڑھو جو تم نے پڑھی ہے۔‘‘