سنن النسائي - حدیث 1478

كِتَابُ الْكُسُوفِ نَوْعٌ آخَرُ صحيح ، دون ذكر الصفة فإنه شاذ مخالف لكل الروايات السابقة و اللاحقة أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي كُسُوفٍ فِي صُفَّةِ زَمْزَمَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فِي أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1478

کتاب: گرھن کے متعلق احکام و مسائل نماز کسوف کی ایک اور صورت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج گرہن کے موقع پر زم زم کے چبوترے پر نماز پڑھی، اس میں چار رکوع کیے اور چار سجدے کیے۔
تشریح : اس حدیث میں ’’زم زم‘‘ کا ذکر کسی راوی کا وہم ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کسوف مدینہ منورہ ہی میں ثابت ہے اور محقق قول کے مطابق وہ بھی صرف ایک دفعہ، لہٰذا یہ لفظ لازماً راوی کا وہم ہے۔ واللہ اعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (ذخیرۃ العقبٰی شرح سنن النسائی:۱۶؍۴۲۴، ۴۲۵، وصحیح سنن النسائی للالبانی، رقم:۱۴۷۶) اس حدیث میں ’’زم زم‘‘ کا ذکر کسی راوی کا وہم ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کسوف مدینہ منورہ ہی میں ثابت ہے اور محقق قول کے مطابق وہ بھی صرف ایک دفعہ، لہٰذا یہ لفظ لازماً راوی کا وہم ہے۔ واللہ اعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (ذخیرۃ العقبٰی شرح سنن النسائی:۱۶؍۴۲۴، ۴۲۵، وصحیح سنن النسائی للالبانی، رقم:۱۴۷۶)