سنن النسائي - حدیث 1445

كِتَابُ تَقْصِيرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ بَاب الصَّلَاةِ بِمَكَّةَ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ مُوسَى بْنَ سَلَمَةَ حَدَّثَهُمْ أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ قُلْتُ تَفُوتُنِي الصَّلَاةُ فِي جَمَاعَةٍ وَأَنَا بِالْبَطْحَاءِ مَا تَرَى أَنْ أُصَلِّيَ قَالَ رَكْعَتَيْنِ سُنَّةَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1445

کتاب: سفر میں نماز قصر کرنے کے متعلق احکام و مسائل مکہ مکرمہ میں (مسافر) نماز (کیسے پڑھے؟) حضرت موسیٰ بن سلمہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: مجھ سے نماز باجماعت رہ جائے، جب کہ میں وادیٔ مکہک میں ہوں، تو آپ کے خیال کے مطابق میں کتنی رکعت نماز پڑھوں؟ انھوں نے فرمایا: دو رکعت۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔