كِتَابُ الْجُمْعَةِ ذِكْرُ السَّاعَةِ الَّتِي يُسْتَجَابُ فِيهَا الدُّعَاءُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ سَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ قُلْنَا يُقَلِّلُهَا يُزَهِّدُهَا
کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل
جمعے کے دن وہ کون سی گھڑی ہے جس میں دعا ضرور قبول ہو تی ہے؟
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ حضرت ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یقیناً جمعے کے دن ایک ایسا مخصوص وقت ہے جسے جو بھی مسلمان شخص کھڑا نماز پڑھتا ہوا پالے اور اس میں اللہ تعالیٰ سے کوئی چیز مانگتا ہو تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور وہ چیز دے دیتا ہے۔‘‘ پ صلی اللہ علیہ وسلم (ہاتھ کے اشارے سے) اس وقت کو بہت قلیل بتاتے تھے۔
تشریح :
جو چیز جتنی زیادہ قیمتی، بلند مرتبہ اور افضل ہو، اتنی ہی کم ہوتی ہے۔ یہ فطری اصول ہے۔ یہ وقت بھی بہت فضیلت والا ہے، اس لیے قلیل ہے، نیز ایسی چیز بڑی چھپا کر رکھی جاتی ہے اور اس کے حصول میں بڑی جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے، لہٰذا اس وقت کو مبہم رکھا گیا تاکہ اس کی خصوصی شان ظاہر ہو۔ مباک ہیں وہ لوگ جو ایسی ساعات لطیفہ سے بہرہ ور ہوتے ہیں۔ لمثل ھذا فلیعمل العاملون۔ وفقنا اللہ لما یحبہ ویرضی۔