سنن النسائي - حدیث 1429

كِتَابُ الْجُمْعَةِ صَلَاةُ الْإِمَامِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1429

کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل جمعے کے بعد امام کتنی رکعت (سنت)پڑھے؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعے کے بعد اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
تشریح : یہ ایک اور تطبیق ہے جو امام نسائی رحمہ اللہ نے ان دو روایات (چار رکعت اور دو رکعت والی) میں اختیار کی ہے کہ چار پڑھنے کا حکم مقتدیوں کو ہے۔ دیکھیے: (صحیح مسلم، الجمعۃ، حدیث: ۸۸۱) اور دو رکعت پڑھنے کا ذکر آپ کے ساتھ خاص ہے۔ گویا امام دو رکعت پڑھے اور مقتدی چار رکعت پڑھیں۔ لیکن امام صاحب کا یہ استدلال محل نظر ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر فرمان ہمارے لیے اسوۂ اور نمونہ ہے، اس لیے دو رکعات آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ خاص نہیں، لہٰذا دو بھی پڑھی جا سکتی ہیں اور چار بھی، کسی حدیث پر بھی عمل کر لیا جائے۔ واللہ أعلم۔ یہ ایک اور تطبیق ہے جو امام نسائی رحمہ اللہ نے ان دو روایات (چار رکعت اور دو رکعت والی) میں اختیار کی ہے کہ چار پڑھنے کا حکم مقتدیوں کو ہے۔ دیکھیے: (صحیح مسلم، الجمعۃ، حدیث: ۸۸۱) اور دو رکعت پڑھنے کا ذکر آپ کے ساتھ خاص ہے۔ گویا امام دو رکعت پڑھے اور مقتدی چار رکعت پڑھیں۔ لیکن امام صاحب کا یہ استدلال محل نظر ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر فرمان ہمارے لیے اسوۂ اور نمونہ ہے، اس لیے دو رکعات آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ خاص نہیں، لہٰذا دو بھی پڑھی جا سکتی ہیں اور چار بھی، کسی حدیث پر بھی عمل کر لیا جائے۔ واللہ أعلم۔