سنن النسائي - حدیث 1419

كِتَابُ الْجُمْعَةِ بَاب الْقِرَاءَةِ فِي الْخُطْبَةِ الثَّانِيَةِ وَالذِّكْرِ فِيهَا حسن أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَجْلِسُ ثُمَّ يَقُومُ وَيَقْرَأُ آيَاتٍ وَيَذْكُرُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَكَانَتْ خُطْبَتُهُ قَصْدًا وَصَلَاتُهُ قَصْدًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1419

کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل دوسر ے خطبےمیں قرآ ن مجید پڑھنا اور اللہ کا ذکر کرنا حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوکر خطبہ ارشاد فرماتے تھے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو جاتے اور قرپن مجید کی چند آیات تلاوت فرماتے اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے۔ آپ کا خطبہ بھی درمیانہ ہوتا تھا اور نماز بھی درمیانی۔‘‘
تشریح : دونوں (نماز اور خطبے) کے درمیانے ہونے سے یہ لازم نہیں آتا کہ دونوں برابر ہوتے تھے بلکہ نماز، نمازوں کے لحاظ سے درمیانی ہوتی اور خطبہ، خطبوں کے لحاظ سے درمیانہ ہوتا کیونکہ یہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔ دونوں (نماز اور خطبے) کے درمیانے ہونے سے یہ لازم نہیں آتا کہ دونوں برابر ہوتے تھے بلکہ نماز، نمازوں کے لحاظ سے درمیانی ہوتی اور خطبہ، خطبوں کے لحاظ سے درمیانہ ہوتا کیونکہ یہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔