سنن النسائي - حدیث 1402

كِتَابُ الْجُمْعَةِ بَاب الْإِنْصَاتِ لِلْخُطْبَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ لِصَاحِبِهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ أَنْصِتْ فَقَدْ لَغَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1402

کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل جمعےکےد ن خطبہ کےلیے خاموشی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے جمعے کے دن خطبے کی حالت میں اپنے ساتھی سے کہا: ’’چپ رہ‘‘ اس نے بھی لغوبات کی۔‘‘
تشریح : (۱) جمعے میں کثیر تعداد ہوتی ہے۔ اگر معمولی بات کرنے کی بھی اجازت ہوتی تب بھی شور و شغب پڑ جاتا، اس لیے مطلقاً کلام سے روک دیا گیا، حتی کہ زبان سے کسی کو چپ بھی نہ کرائے کیونکہ بسا اوقات چپ کرانے والوں کا شور باتیں کرنے والوں سے بڑھ جاتا ہے اور ’’یک نہ شد دو شد‘‘ والا معاملہ بن جاتا ہے۔ ہاں بامر مجبوری اشارے سے چپ کرا سکتا ہے۔ (۲) احناف اس سے استدلال کرتے ہیں کہ اگر ’’چپ رہ‘‘ نہیں کہہ سکتا تو دورانِ خطبہ نماز کیسے پڑھ سکتا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ لغو کام ہے۔ کیا نماز بھی لغو ہے؟ (نعوذ باللہ) پھر نماز تو آہستہ پڑھی جاتی ہے، شور نہیں ہوتا۔ بات کرنے سے شور ہوتا ہے، نیز نماز کی روایات صریح حکم والی ہیں۔ کیا ان صریح روایات کو ایسے عمومی دلائل سے رد کیا جا سکتا ہے؟ (۳) ’’لغو بات کی‘‘ لہٰذا اس کا اجر ضائع ہو گیا، یعنی فرض تو ادا ہوگیا، البتہ جمعے کی فضیلت حاصل نہ ہوئی۔ گویا ظہر پڑھ لی۔ یہ مطلب نہیں کہ اس کا فرض بھی ادا نہ ہوا کیونکہ خطبہ عین نماز نہیں۔ واللہ أعلم۔ (۱) جمعے میں کثیر تعداد ہوتی ہے۔ اگر معمولی بات کرنے کی بھی اجازت ہوتی تب بھی شور و شغب پڑ جاتا، اس لیے مطلقاً کلام سے روک دیا گیا، حتی کہ زبان سے کسی کو چپ بھی نہ کرائے کیونکہ بسا اوقات چپ کرانے والوں کا شور باتیں کرنے والوں سے بڑھ جاتا ہے اور ’’یک نہ شد دو شد‘‘ والا معاملہ بن جاتا ہے۔ ہاں بامر مجبوری اشارے سے چپ کرا سکتا ہے۔ (۲) احناف اس سے استدلال کرتے ہیں کہ اگر ’’چپ رہ‘‘ نہیں کہہ سکتا تو دورانِ خطبہ نماز کیسے پڑھ سکتا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ لغو کام ہے۔ کیا نماز بھی لغو ہے؟ (نعوذ باللہ) پھر نماز تو آہستہ پڑھی جاتی ہے، شور نہیں ہوتا۔ بات کرنے سے شور ہوتا ہے، نیز نماز کی روایات صریح حکم والی ہیں۔ کیا ان صریح روایات کو ایسے عمومی دلائل سے رد کیا جا سکتا ہے؟ (۳) ’’لغو بات کی‘‘ لہٰذا اس کا اجر ضائع ہو گیا، یعنی فرض تو ادا ہوگیا، البتہ جمعے کی فضیلت حاصل نہ ہوئی۔ گویا ظہر پڑھ لی۔ یہ مطلب نہیں کہ اس کا فرض بھی ادا نہ ہوا کیونکہ خطبہ عین نماز نہیں۔ واللہ أعلم۔