سنن النسائي - حدیث 1399

كِتَابُ الْجُمْعَةِ بَاب الْفَضْلِ فِي الدُّنُوِّ مِنْ الْإِمَامِ صحيح أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ الْحَارِثِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ الثَّقَفِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ وَابْتَكَرَ وَغَدَا وَدَنَا مِنْ الْإِمَامِ وَأَنْصَتَ ثُمَّ لَمْ يَلْغُ كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ كَأَجْرِ سَنَةٍ صِيَامِهَا وَقِيَامِهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1399

کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل امام کے قریب بیٹھنے کی فضیلت حضرت اوس بن اوس ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص اپنے جسم اور کپڑوں کو دھوئے اور غسل کرے اور اول وقت (مسجد میں) جائے اور شروع خطبہ کو پائے، امام کے قریب بیٹھے اور خاموش رہے، پھر کوئی لغو بات یا کام نہ کرے، اس کے لیے ہر قدم کے عوض ایک سال کے صیام و قیام کا ثواب ہے۔
تشریح : دیکھیے‘حدیث:1382) دیکھیے‘حدیث:1382)