سنن النسائي - حدیث 1379

كِتَابُ الْجُمْعَةِ بَاب إِيجَابِ الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صحيح أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى كُلِّ رَجُلٍ مُسْلِمٍ فِي كُلِّ سَبْعَةِ أَيَّامٍ غُسْلُ يَوْمٍ وَهُوَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1379

کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل جمعۃ المبارک کے دن غسل کا واجب ہونا حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے منقولہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہر مسلمان آدمی کے لیے ہر سات دنوں میںایک دن غسل کرنا ضروری ہے اور وہ دن جمعۃ المبارک ہے۔‘‘ غسل جمعہ کی بحث کے لیے دیکھیے حدیث نمبر: ۱۳۷۶ اور ۱۳۷۷۔