كِتَابُ السَّهْوِ نَوْعٌ آخَرُ مِنْ عَدَدِ التَّسبِيحِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ عَنْ أَسْبَاطٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَقِّبَاتٌ لَا يَخِيبُ قَائِلُهُنَّ يُسَبِّحُ اللَّهَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَيَحْمَدُهُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَيُكَبِّرُهُ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ
کتاب: نماز میں بھول جانے کے متعلق احکام و مسائل
تسبیح کی ایک اور تعداد
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فرض نمازوں کے بعد پڑھے جانےوالے کچھ ایسے کلمات ہیں جنھیں پڑھنے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا۔ ہر نماز کے بعد تینتیس دفعہ سبحان اللہ، تینتیس دفعہ الحمدللہ اور چونتیس دفعہ اللہ اکبر پڑھے۔
تشریح :
’’ناکام نہیں ہوتا۔‘‘ یعنی جس طرح بھی پڑھے ثواب ضرور ملتا ہے، خواہ کچھ غفلت بھی ہو جائے۔ یا جنت میں ضرور داخل ہوگا۔
’’ناکام نہیں ہوتا۔‘‘ یعنی جس طرح بھی پڑھے ثواب ضرور ملتا ہے، خواہ کچھ غفلت بھی ہو جائے۔ یا جنت میں ضرور داخل ہوگا۔