سنن النسائي - حدیث 1298

كِتَابُ السَّهْوِ بَاب الْفَضْلِ فِي الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ وَحُطَّتْ عَنْهُ عَشْرُ خَطِيئَاتٍ وَرُفِعَتْ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1298

کتاب: نماز میں بھول جانے کے متعلق احکام و مسائل نبیﷺ پر درودپڑھنے کی فضیلت حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص مجھ پر ایک دفعہ درود پڑھےگا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیںنازل فرمائے گا اور اس کی دس غلطیاں معاف کر دی جائیں گی اور اس کے دس درجےبلند کیے جائیں گے۔‘‘
تشریح : اس حدیث میں سابقہ احادیث سے زائد فضیلت اور ثواب کا بیان ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے والا اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔ کیوں نہ ہو؟ حبیب الحبیب حبیب۔ درود پڑھنا أعظم القربات ’’نیک کاموں میں سب سے عظیم‘‘ ہے اور افضل دعا ہے۔ اس حدیث میں سابقہ احادیث سے زائد فضیلت اور ثواب کا بیان ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے والا اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔ کیوں نہ ہو؟ حبیب الحبیب حبیب۔ درود پڑھنا أعظم القربات ’’نیک کاموں میں سب سے عظیم‘‘ ہے اور افضل دعا ہے۔