كِتَابُ السَّهْوِ بَاب النَّهْيِ عَنْ الْإِشَارَةِ بِأُصْبُعَيْنِ وَبِأَيِّ أُصْبُعٍ يُشِيرُ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلَانَ عَنْ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَدْعُو بِأُصْبُعَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحِّدْ أَحِّدْ
کتاب: نماز میں بھول جانے کے متعلق احکام و مسائل
دو انگلیو ں سے اشارہ کرنے کی ممانعت ‘ نیز کس انگلی سے اشارہ کیا جائے؟
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، ایک آدمی اپنی دو انگلیوں سے اشارہ کر رہا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ایک انگلی سے اشارہ کر۔ ایک انگلی سے اشارہ کر۔‘‘
تشریح :
دو انگلیوں سے اشارہ یا تو دائیں ہاتھ ہی کی دو انگلیوں سے ہوگا اور یہ بھی ممکن ہے کہ دونوں ہاتھوں کی انگوٹھے ک ےساتھ والی انگلیوں کے ساتھ ہو چونکہ یہ اشارہ توحید کا عملی اظہار ہے، لہٰذا ایک انگلی ہی سے ہونا چاہیے