سنن النسائي - حدیث 1261

كِتَابُ السَّهْوِ بَاب مَا يَفْعَلُ مَنْ نَسِيَ شَيْئًا مِنْ صَلَاتِهِ ضعيف أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ مَوْلَى عُثْمَانَ عَنْ أَبِيهِ يُوسُفَ أَنَّ مُعَاوِيَةَ صَلَّى أَمَامَهُمْ فَقَامَ فِي الصَّلَاةِ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ فَسَبَّحَ النَّاسُ فَتَمَّ عَلَى قِيَامِهِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ بَعْدَ أَنْ أَتَمَّ الصَّلَاةَ ثُمَّ قَعَدَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ نَسِيَ شَيْئًا مِنْ صَلَاتِهِ فَلْيَسْجُدْ مِثْلَ هَاتَيْنِ السَّجْدَتَيْنِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1261

کتاب: نماز میں بھول جانے کے متعلق احکام و مسائل جوشخص اپنی نماز میں بھول جائےتو کیا کرئے؟ حضرت یوسف (اموی) رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے انھیں امام بن کر نماز پڑھائی۔ وہ نماز میں (ایک مقام پر) کھڑے ہوگئے جبکہ انھیں بیٹھنا چاہیے تھا۔ لوگوں نے [سبحان اللہ] کہا لیکن وہ کھڑے رہے۔ پھر انھوں نے نماز پوری کرنے کے بعد بیٹھے بیٹھے دو سجدے کیے۔ پھر منبر پر بیٹھ گئے اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ’’جو شخص اپنی نماز میں سے کچھ بھول جائے تو وہ ان دو سجدوں کی طرح سجدے کرے
تشریح : یہ سہو دو رکعتوں کے بعد تشہد بھولنے کا سہو تھا۔ اس میں یہی طریقہ ہے کہ اگر امام کھڑا ہو جائے تو [سبحان اللہ] سننے کے باوجود واپس نہ بیٹھے بلکہ نماز جاری رکھے۔ آخر میں سلام سے پہلے سہو کے دوس جدے کرے۔ ہر سہو میں ایسے نہیں ہوتا۔ جیسا کہ پیچھے وضاحت ہوچکی ہے یہ سہو دو رکعتوں کے بعد تشہد بھولنے کا سہو تھا۔ اس میں یہی طریقہ ہے کہ اگر امام کھڑا ہو جائے تو [سبحان اللہ] سننے کے باوجود واپس نہ بیٹھے بلکہ نماز جاری رکھے۔ آخر میں سلام سے پہلے سہو کے دوس جدے کرے۔ ہر سہو میں ایسے نہیں ہوتا۔ جیسا کہ پیچھے وضاحت ہوچکی ہے