سنن النسائي - حدیث 1255

كِتَابُ السَّهْوِ بَاب مَا يَفْعَلُ مَنْ صَلَّى خَمْسًا صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ خَمْسًا فَقِيلَ لَهُ أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ قَالَ وَمَا ذَاكَ قَالُوا صَلَّيْتَ خَمْسًا فَثَنَى رِجْلَهُ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1255

کتاب: نماز میں بھول جانے کے متعلق احکام و مسائل جو شخص پانچ رکعات پڑ ھ بیٹھے توکیا کرئے؟ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی پانچ رکعتیں پڑھا دیں۔ آپ سے عرض کیا گیا: کیا نماز میں اضافہ ہوگیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’کیا ہوا؟‘‘ لوگوں نے عرض کیا: آپ نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں۔ آپ نے اپنا پاؤں موڑا (یعنی قبلہ رخ ہوئے) اور دو سجدے کیے