سنن النسائي - حدیث 1213

كِتَابُ السَّهْوِ التَّنَحْنُحُ فِي الصَّلَاةِ ضعيف الإسناد أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ الْحَارِثِ الْعُكْلِيِّ عَنْ ابْنِ نُجَيٍّ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ كَانَ لِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَدْخَلَانِ مَدْخَلٌ بِاللَّيْلِ وَمَدْخَلٌ بِالنَّهَارِ فَكُنْتُ إِذَا دَخَلْتُ بِاللَّيْلِ تَنَحْنَحَ لِي

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1213

کتاب: نماز میں بھول جانے کے متعلق احکام و مسائل نماز میں(ضرورت کےوقت)کھنکارنا حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میرے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جانے کے دو وقت مقرر تھے۔ ایک دن کو اور ایک رات کو۔ جب میں رات کو آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا تو آپ کھنکار دیتے۔