سنن النسائي - حدیث 1165

كِتَابُ التَّطْبِيقِ كَيْفَ التَّشَهُّدُ الْأَوَّلُ صحيح أخبرنا قتيبة قال حدثنا عبثر عن الأعمش عن أبي إسحق عن أبي الأحوص عن عبد الله قال علمنا رسول الله صلى الله عليه وسلم التشهد في الصلاة والتشهد في الحاجة فأما التشهد في الصلاة التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله إلى آخر التشهد .َ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1165

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان پہلا تشہد کیسے پڑھا جائے؟ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ن نماز میں (پڑھنے کے لیے) تشہد اور دوسری ضروریات کے لیے تشہد سکھایا۔ نماز والا تشہد تو یہ ہے: [التحیات للہ و الصلوات………] ’’تمام قولی عبادات، بدنی عبادات اور مالی عبادات اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں۔ اے نبی! آپ پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلامتی، رحمت اور برکتیں ہوں۔ ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔‘‘