كِتَابُ التَّطْبِيقِ بَاب التَّكْبِيرِ عِنْدَ الرَّفْعِ مِنْ السُّجُود صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ وَيَحْيَى بْنُ آدَمَ قَالَا حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ وَعَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُ فِي كُلِّ خَفْضٍ وَرَفْعٍ وَقِيَامٍ وَقُعُودٍ وَيُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ قَالَ وَرَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَفْعَلَانِ ذَلِكَ
کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان
سجدے سے اٹھتے وقت اللہ اکبر کہنا
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی راللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ ہر جھکتے، اٹھتے، بیٹھتے اور کھڑے ہوتے وقت اللہ اکبر کہتے تھے اور اپنے دائیں بائیں [السلام علیکم و رحمۃ اللہ] ’’تم پر اللہ تعالیٰ کی سلامتی اور رحمت ہو۔‘‘ کہتے حتی کہ آپ کے رخسار کی سفیدی نظر آتی تھی۔ اور میں نے حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کو بھی اسی طرح کرتے دیکھا۔
تشریح :
فوائد کے لیے دیکھیے: حدیث نمبر: ۱۰۸۴۔
فوائد کے لیے دیکھیے: حدیث نمبر: ۱۰۸۴۔