سنن النسائي - حدیث 1136

كِتَابُ التَّطْبِيقِ عَدَدُ التَّسْبِيحِ فِي السُّجُودِ حسن الإسناد أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُمَرَ بْنِ كَيْسَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ وَهْبِ بْنِ مَانُوسَ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشْبَهَ صَلَاةً بِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ هَذَا الْفَتَى يَعْنِي عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَحَزَرْنَا فِي رُكُوعِهِ عَشْرَ تَسْبِيحَاتٍ وَفِي سُجُودِهِ عَشْرَ تَسْبِيحَاتٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1136

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان سجدے میں تسبیحات کی تعداد حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے کسی کو اس جوان، یعنی حضرت عمر بن عبدالعزیز سے بڑھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے مشابہ نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔ ہم نے رکوع اور سجدے میں ان کی تسبیحات کا اندازہ دس تسبیحات کا لگایا۔
تشریح : اس اندازے میں چھوٹی تسبیحات، یعنی [سبحان ربی الاعلی] مراد ہیں۔ تین اور دس کے درمیان تسبیحات ایک درمیانے درجے کا رکوع اور سجدہ ہے۔ اسی پر عمل کرنے سے آدمی افراط و تفریط سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ بعض روایات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل تین تسبیحات کا ہے۔ جس سے استدلال کرتے ہوئے علمائے کرام کہتے ہیں کہ یہ تعداد کم از کم ہے۔ زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد نہیں۔ واللہ أعلم۔ اس اندازے میں چھوٹی تسبیحات، یعنی [سبحان ربی الاعلی] مراد ہیں۔ تین اور دس کے درمیان تسبیحات ایک درمیانے درجے کا رکوع اور سجدہ ہے۔ اسی پر عمل کرنے سے آدمی افراط و تفریط سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ بعض روایات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل تین تسبیحات کا ہے۔ جس سے استدلال کرتے ہوئے علمائے کرام کہتے ہیں کہ یہ تعداد کم از کم ہے۔ زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد نہیں۔ واللہ أعلم۔