سنن النسائي - حدیث 1116

كِتَابُ التَّطْبِيقِ النَّهْيُ عَنْ كَفِّ الثِّيَابِ في السُّجُود صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْمَكِّيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُمِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ وَنُهِيَ أَنْ يَكُفَّ الشَّعْرَ وَالثِّيَابَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1116

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان سجدے میں جاتے وقت کپڑے اکٹھے کرنے (سمیٹنے) کی ممانعت حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کو حکم دیا گیا کہ سات اعضاء پر سجدہ کریں اور منع کیا گیا بال یا کپڑے اکٹھے کرنے (سمیٹنے) سے۔
تشریح : اگر کپڑا پہلے سے اکٹھا کیا ہوا ہے جیسا نماز سے قبل آستینیں چڑھائی جائیں تو بعض علماء کے نزدیک کوئی حرج نہیں لیکن حدیث کے الفاظ میں اس مفہوم کی گنجائش نہیں ہے، لہٰذا پہلے بھی ایسے نہ کیا جائے۔ اگر کپڑا پہلے سے اکٹھا کیا ہوا ہے جیسا نماز سے قبل آستینیں چڑھائی جائیں تو بعض علماء کے نزدیک کوئی حرج نہیں لیکن حدیث کے الفاظ میں اس مفہوم کی گنجائش نہیں ہے، لہٰذا پہلے بھی ایسے نہ کیا جائے۔