سنن النسائي - حدیث 1110

كِتَابُ التَّطْبِيقِ بَاب التَّجَافِي فِي السُّجُودِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَجَدَ جَافَى يَدَيْهِ حَتَّى لَوْ أَنَّ بَهْمَةً أَرَادَتْ أَنْ تَمُرَّ تَحْتَ يَدَيْهِ مَرَّتْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1110

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان سجدہ کھلا ہونا چاہیے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اتنا کشادہ رکھتے کہ اگر بھیڑ بکری کا چھوٹا سا بچہ آپ کے بازوؤں کے نیچے سے گزرنا چاہتا تو گزر سکتا تھا۔
تشریح : (۱)ہاتھوں کو پہلوؤں سے خوب دور رکھنا چاہیے، اسی طرح پیٹ کو رانوں سے اٹھا کر رکھنا چاہیے۔ (۲) یہ ہیئت خشوع و خضوع اور تواضع کے زیادہ قریب ہے۔ (۳) امہات المومنین کی فضیلت کہ انھوں نے نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقۂ عبادت کو بغور دیکھا اور سمجھا، بعد ازاں امت تک ایسے واضح انداز سے پہنچایا کہ کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہا……… رضی اللہ عنھن……… (۱)ہاتھوں کو پہلوؤں سے خوب دور رکھنا چاہیے، اسی طرح پیٹ کو رانوں سے اٹھا کر رکھنا چاہیے۔ (۲) یہ ہیئت خشوع و خضوع اور تواضع کے زیادہ قریب ہے۔ (۳) امہات المومنین کی فضیلت کہ انھوں نے نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقۂ عبادت کو بغور دیکھا اور سمجھا، بعد ازاں امت تک ایسے واضح انداز سے پہنچایا کہ کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہا……… رضی اللہ عنھن………