سنن النسائي - حدیث 1108

كِتَابُ التَّطْبِيقِ بَاب صِفَةِ السُّجُودِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عِمْرَانَ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَوْ كُنْتُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَبْصَرْتُ إِبْطَيْهِ قَالَ أَبُو مِجْلَزٍ كَأَنَّهُ قَالَ ذَلِكَ لِأَنَّهُ فِي صَلَاةٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1108

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان سجدہ کرنے کا طریقہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اگر میں (مقتدی ہونے کی بجائے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ہوتا تو میں (آپ کے سجدہ فرمانے کے وقت) آپ کی بغلیں دیکھ لیتا۔ ابومجلز (راوی) نے کہا: معلوم ہوتا ہے، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس وقت نماز میں تھے، اس لیے یوں فرمایا۔