سنن النسائي - حدیث 1105

كِتَابُ التَّطْبِيقِ بَاب صِفَةِ السُّجُودِ ضعيف أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ أَنْبَأَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ وَصَفَ لَنَا الْبَرَاءُ السُّجُودَ فَوَضَعَ يَدَيْهِ بِالْأَرْضِ وَرَفَعَ عَجِيزَتَهُ وَقَالَ هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1105

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان سجدہ کرنے کا طریقہ حضرت ابو اسحاق نے کہا کہ حضرت براء بن عازب نے ہمیں سجدہ کرنے کا طریقہ بیان کیا تو اپنے دونوں ہاتھ زمین پر رکھے، سرین کو اونچا کیا اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح (سجدہ) کرتے دیکھا ہے۔