سنن النسائي - حدیث 1099

كِتَابُ التَّطْبِيقِ بَاب السُّجُودِ عَلَى الرُّكْبَتَيْن صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْمَكِّيُّ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أُمِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعٍ وَنُهِيَ أَنْ يَكْفِتَ الشَّعْرَ وَالثِّيَابَ عَلَى يَدَيْهِ وَرُكْبَتَيْهِ وَأَطْرَافِ أَصَابِعِهِ قَالَ سُفْيَانُ قَالَ لَنَا ابْنُ طَاوُسٍ وَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى جَبْهَتِهِ وَأَمَرَّهَا عَلَى أَنْفِهِ قَالَ هَذَا وَاحِدٌ وَاللَّفْظُ لِمُحَمَّدٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1099

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان گھٹنوں پر سجدہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ پ سات اعضاء پر سجدہ کریں ……… اور آپ کو بال اور کپڑے سمیٹنے سے روکا گیا ……… دونوں ہاتھوں پر، دونوں گھٹنوں پر اور دونو پاؤں کی انگلیوں کے کناروں پر۔ (حدیث کے راوی) سفیان نے کہا: ابن طاؤس نے اپنے دونوں ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھے اور انھیں ناک پر سے گزارا اور فرمایا: یہ ایک عضو ہے۔ (امام نسائی نے فرمایا) یہ (امام نسائی نے فرمایا) لفظ (میرے استاذ) محمد بن منصور کے ہیں۔
تشریح : امام نسائی رحمہ نے یہ روایت دو استادوں سے سنی۔ ایک محمد بن منصور اور دوسرے عبداللہ بن محمد ہیں۔ روایت میں بیان کردہ الفاظ محمد بن منصور کے ہیں۔ عبداللہ بن محمد کے الفاظ اس سے کچھ مختلف ہوسکتے ہیں، اگرچہ معنی دونوں کے ایک ہی ہیں۔ امام نسائی رحمہ نے یہ روایت دو استادوں سے سنی۔ ایک محمد بن منصور اور دوسرے عبداللہ بن محمد ہیں۔ روایت میں بیان کردہ الفاظ محمد بن منصور کے ہیں۔ عبداللہ بن محمد کے الفاظ اس سے کچھ مختلف ہوسکتے ہیں، اگرچہ معنی دونوں کے ایک ہی ہیں۔