سنن النسائي - حدیث 1098

كِتَابُ التَّطْبِيقِ السُّجُودُ عَلَى الْيَدَيْن صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ النَّسَائِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ عَلَى الْجَبْهَةِ وَأَشَارَ بِيَدِهِ عَلَى الْأَنْفِ وَالْيَدَيْنِ وَالرُّكْبَتَيْنِ وَأَطْرَافِ الْقَدَمَيْنِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1098

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان دونوں ہاتھوں پر سجدہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سات اعضاء پر سجدہ کروں: ماتھے پر‘‘ اور (یہ کہتے ہوئے) آپ نے اپنی ناک کی طرف اشارہ کیا ’’دونوں ہاتھوں پر، دونوں گھٹنوں پر اور دونوں پاؤں کے اطراف پر۔‘‘
تشریح : اس روایت میں ’’عظم‘‘ کا لفظ ہے جس کے معنی ہڈی کے ہوتے ہیں مگر مراد عضو ہی ہے اگرچہ ایک عضو کئی ہڈیوں اور جوڑوں پر مشتمل ہو، مثلاً: ہاتھ، پاؤں وغیرہ۔ اس روایت میں ’’عظم‘‘ کا لفظ ہے جس کے معنی ہڈی کے ہوتے ہیں مگر مراد عضو ہی ہے اگرچہ ایک عضو کئی ہڈیوں اور جوڑوں پر مشتمل ہو، مثلاً: ہاتھ، پاؤں وغیرہ۔