سنن النسائي - حدیث 1076

كِتَابُ التَّطْبِيقِ بَاب الْقُنُوتِ فِي صَلَاةِ الظُّهْر صحيح أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَلْمٍ الْبَلْخِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا النَّضْرُ قَالَ أَنْبَأَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَأُقَرِّبَنَّ لَكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَقْنُتُ فِي الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَصَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ وَصَلَاةِ الصُّبْحِ بَعْدَ مَا يَقُولُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَيَدْعُو لِلْمُؤْمِنِينَ وَيَلْعَنُ الْكَفَرَةَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1076

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان ظہر کی نماز میں قنوت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں تمھیں ضرور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سمجھاؤں گا تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ظہر، عشاء اور صبح کی نمازوں کی آخری رکعت میں [سمع اللہ لمن حمدہ] کہنے کے بعد قنوت پڑھتے جس میں ایمان والوں کے لیے دعائیں کرتے اور کافروں کو لعنت کرتے تھے۔