كِتَابُ التَّطْبِيقِ نَوْعٌ آخَرُ مِنْ الذِّكْرِ فِي الرُّكُوعِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَيَزِيدُ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ سُبْحَانَكَ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي
کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان
رکوع میں ایک اور قسم کا ذکر (تسبیح)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اور سجدے میں اکثر یہ دعا پڑھا کرتے تھے: [سبحان ربنا و بحمدک اللھم اغفرلی] ’’اے ہمارے رب! تو ہر قسم کے نقائص و عیوب سے پاک ہے اور ہر قسم کی تعریفوں کا مستحق ہے۔ اے اللہ مجھے معاف فرما دے۔‘‘
تشریح :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو تعلیم دینے کے لیے یہ دعائیں پڑھتے تھے ورنہ آپ تو گناہوں سے معصوم تھے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو تعلیم دینے کے لیے یہ دعائیں پڑھتے تھے ورنہ آپ تو گناہوں سے معصوم تھے۔