سنن النسائي - حدیث 1042

كِتَابُ التَّطْبِيقِ النَّهْيُ عَنْ الْقِرَاءَةِ فِي الرُّكُوعِ حسن صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَهَانِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ وَعَنْ الْقِرَاءَةِ رَاكِعًا وَعَنْ الْقَسِّيِّ وَالْمُعَصْفَرِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1042

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان باب: رکوع میں قرآن مجید پڑھنے کی ممانعت حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پہننے، رکوع میں قراءت قرآن کرنے، قسی اور معصفر (زعفرانی زرد رنگ کا کپڑا) پہننے سے منع کیا ہے۔
تشریح : (۱) جب سونے کی انگوٹھی منع ہے تو سونے کے دیگر زیورات بدرجۂ اولیٰ منع ہیں۔ (۲) معصفر کسنبے کے رنگ سے رنگا ہوا کپڑا بھی عورتوں کے لیے جائز ہے، مردوں کےل یے نہیں ورنہ عورتوں سے مشابہت ہوگی۔ پھر اس میں سادھوؤں کے ساتھ بھی مشابہت ہوگی۔ مرد زینت کی بجائے وقار کا زیادہ لحاظ رکھیں۔ (۱) جب سونے کی انگوٹھی منع ہے تو سونے کے دیگر زیورات بدرجۂ اولیٰ منع ہیں۔ (۲) معصفر کسنبے کے رنگ سے رنگا ہوا کپڑا بھی عورتوں کے لیے جائز ہے، مردوں کےل یے نہیں ورنہ عورتوں سے مشابہت ہوگی۔ پھر اس میں سادھوؤں کے ساتھ بھی مشابہت ہوگی۔ مرد زینت کی بجائے وقار کا زیادہ لحاظ رکھیں۔