سنن النسائي - حدیث 1037

كِتَابُ التَّطْبِيقِ بَاب مَوَاضِعِ الرَّاحَتَيْنِ فِي الرُّكُوعِ صحيح أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ فِي حَدِيثِهِ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَالِمٍ قَالَ أَتَيْنَا أَبَا مَسْعُودٍ فَقُلْنَا لَهُ حَدِّثْنَا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ بَيْنَ أَيْدِينَا وَكَبَّرَ فَلَمَّا رَكَعَ وَضَعَ رَاحَتَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَجَعَلَ أَصَابِعَهُ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ وَجَافَى بِمِرْفَقَيْهِ حَتَّى اسْتَوَى كُلُّ شَيْءٍ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقَامَ حَتَّى اسْتَوَى كُلُّ شَيْءٍ مِنْهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1037

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان باب: رکوع میں ہتھیلیوں کی جگہ حضرت سالم بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان سے گزارش کی کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز بیان کیجیے۔ آپ ہمارے آگے کھڑے ہوگئے اور اللہ اکبر کہا۔ جب آپ نے رکوع کیا تو اپنی ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھیں اور انگلیاں اس سے نیچے رکھیں اور اپنی کہنیوں کو پہلوؤں سے دور رکھا حتی کہ آپ کا ہر عضو سیدھا اور درست ہوگیا۔ پھر سمع اللہ لمن حمدہ کہا اور کھڑے ہوگئے حتی کہ آپ کا ہر عضو سیدھا اور درست ہوگیا۔