سنن النسائي - حدیث 1014
كِتَابُ الِافْتِتَاحِ بَاب رَفْعِ الصَّوْتِ بِالْقُرْآنِ حسن أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ عَنْ وَكِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ عَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ كُنْتُ أَسْمَعُ قِرَاءَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا عَلَى عَرِيشِي
ترجمہ سنن نسائی - حدیث 1014
کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل
باب: بلند آواز سے قرآن پڑھنا
حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اپنے گھر کی چھت پر لیٹی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت سن لیا کرتی تھی۔
تشریح :
جب کسی فتنے یا کسی کی نماز یا آرام میں خلل کا اندیشہ نہ ہو تو قرآن اونچی آواز سے پڑھا جا سکتا ہے۔
جب کسی فتنے یا کسی کی نماز یا آرام میں خلل کا اندیشہ نہ ہو تو قرآن اونچی آواز سے پڑھا جا سکتا ہے۔