صحيح مسلم - حدیث 885

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ الْفَاتِحَةِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ، وَإِنَّهُ إِذَا لَمْ يُحْسِنِ الْفَاتِحَةَ، وَلَا أَمْكَنَهُ تَعَلُّمُهَا قَرَأَ مَا تَيَسَّرَ لَهُ مِنْ غَيْرِهَا صحيح حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَدَخَلَ رَجُلٌ فَصَلَّى، ثُمَّ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَدَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّلَامَ قَالَ: «ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ» فَرَجَعَ الرَّجُلُ فَصَلَّى كَمَا كَانَ صَلَّى، ثُمَّ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَعَلَيْكَ السَّلَامُ» ثُمَّ قَالَ: «ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ» حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. فَقَالَ الرَّجُلُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أُحْسِنُ غَيْرَ هَذَا عَلِّمْنِي، قَالَ: «إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلَاةِ فَكَبِّرْ، ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ، ثُمَّ ارْكَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ رَاكِعًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَعْدِلَ قَائِمًا، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ جَالِسًا، ثُمَّ افْعَلْ ذَلِكَ فِي صَلَاتِكَ كُلِّهَا»

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 885

کتاب: نماز کے احکام ومسائل ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنے کی فرضیت اور اگر (کوئی) فاتحہ اچھی طرح نہ پڑھ سکتا ہو اور نہ اس کے لیے اس کا سیکھنا ہی ممکن ہو تو فاتحہ کے سوا جو پڑھنا آسان ہو، پڑھ یحییٰ بن سعید نے عبید اللہ سے روایت کی ہے کہا مجھے سعید بن ابی سعید نے آپنے والد (کسان بن سعد)سے حدیث سنائی انہوں نے حضرت ابو ھریرہ ﷜ سے روایت کیا کہ حضور ﷺ مسجد میں تشریف لائے تو ایک آدمی مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا آ کر رسول اللہ ﷺ کو سلام عرض کیا ’ رسول اللہﷺنے سلام کا جواب دیا اور کہا واپس جااور نماز پڑھ کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی وہ شخص واپس گیا اور پہلے کی طرح نماز ادا کی حضورﷺ کے پاس آیا اور سلام عرض کیا آپﷺ نے وعلیکم السلام کہا اور کہا واپس جا اور نماز پرھ کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی حتی ٰ کےچ تین دفعہ ایسا ہی حضور ﷺ نے کہا تو اس شخص نے کہا اس ذات کی قسم جس نے تم کو حق کے ساتھ بیجھا ہے !میں اس سے بہتر نہیں پڑھ سکتا آپ مجھے سکھلا دیں تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو اللہ اکبر کہو اور پھر جتنا تم کو قرآن یا د ہے وہ پڑھوں پھر رکوع کرو ختیٰ کہ رکوع کرنے میں تمہیں اتمام ہو جائے پھر سر اٹھاؤں حتیٰ کہ اطمعنان سے بیٹھ جاؤں پھر پوری نماز میں اسی طرح کرو۔