صحيح مسلم - حدیث 789

كِتَابُ الْحَيْضِ بَابُ نسْخِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ صحيح قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، وَأَنَا أُحَدِّثُهُ هَذَا الْحَدِيثَ أَنَّهُ سَأَلَ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، عَنِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ؟ فَقَالَ: عُرْوَةُ، سَمِعْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَوَضَّئُوا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ»

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 789

کتاب: حیض کا معنی و مفہوم ۔ ایسی چیز سے وضو (کا حکم) منسو ہونا جسے آگ نے چھوا ہو ۔ ابن شہاب نے کہا: مجھے سعید بن خالد بن عمرو بن عثمان نے، جب میں اسے (سابقہ سند سے) یہ حدیث سنا رہا تھا، بتایا کہ اس نے عروہ بن زبیر﷫ سے ایسی چیز (کھانے) سے وضو کے بارے میں پوچھا جسے آگ نے چھوا ہے، تو عروہ﷫ نے کہا: میں نے نبیﷺ کی اہلیہ حضرت عائشہؓ سے سنا، انہوں نے کہا: رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’ایسی چیز سے وضو کرو جسے آگ نے چھوا ہو