كِتَابُ التَّفْسِيرِ بَابٌ فِي تَفسِيرِ آيَاتٍ مُّتَفَرِّقَةٍ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِيلَ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَقُولُوا حِطَّةٌ يُغْفَرْ لَكُمْ خَطَايَاكُمْ فَبَدَّلُوا فَدَخَلُوا الْبَابَ يَزْحَفُونَ عَلَى أَسْتَاهِهِمْ وَقَالُوا حَبَّةٌ فِي شَعَرَةٍ
کتاب: قرآن مجید کی تفسیر کا بیان متفرق آیات کی تفسیر معمر نے ہمام بن منبہ سے حدیث بیان کی،کہا:یہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیں ر سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیں،پھر انھوں نے کئی احادیث ذکر کیں،ان میں سے(ایک حدیث) یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"بنی اسرائیل سے کہا گیا:(شہر کے) دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے جاؤ اور کہو:حطۃ(ہمیں بخش دے) دہم تمھاری خطائیں بخش دیں گے ،انھوں نے(اس کے) الٹ کیا،چنانچہ وہ اپنے چوتڑوں کے بل گھسیٹتے ہوئے دروازے سے داخل ہوئے اور انھوں نے(حطہ کے بجائے) "ہمیں بالی میں دانہ چاہیے"کہا۔