صحيح مسلم - حدیث 7509

كِتَابُ الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ بَابُ التَّثَبُّتِ فِي الْحَدِيثِ وَحُكْمِ كِتَابَةِ الْعِلْمِ صحيح حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا بِهِ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ وَيَقُولُ اسْمَعِي يَا رَبَّةَ الْحُجْرَةِ اسْمَعِي يَا رَبَّةَ الْحُجْرَةِ وَعَائِشَةُ تُصَلِّي فَلَمَّا قَضَتْ صَلَاتَهَا قَالَتْ لِعُرْوَةَ أَلَا تَسْمَعُ إِلَى هَذَا وَمَقَالَتِهِ آنِفًا إِنَّمَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحَدِّثُ حَدِيثًا لَوْ عَدَّهُ الْعَادُّ لَأَحْصَاهُ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 7509

کتاب: زہد اور رقت انگیز باتیں حدیث کے بارے میں احتیاط وتحقیق اور علم کی کتابت کاحکم ہشام نے اپنے والد(عروہ) سے روایت کی،انھوں نے کہا:حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ احادیث بیان کررہے تھے اور آواز لگارہے تھے:اے حجرے کے مالک!سنیے،اے حجرے کے مالک!سنیے،اس وقت حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا (اندر) نماز پڑھ رہی تھیں۔انھوں نے جب نماز مکمل کی تو عروہ سے کہا:تم نے ابھی اسے اور اس کی کہی ہوئی بات نہیں سنی؟نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (ایک وقت میں) ایک بات(حدیث) ارشاد فرماتے تھے،اگر کوئی گننے والا اسے گنتا تو گن سکتا تھا۔