كِتَابُ الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ بَابٌ «الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ، وَجَنَّةُ الْكَافِرِ» صحيح و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ آلِ مُحَمَّدٍ قُوتًا وَفِي رِوَايَةِ عَمْرٍو اللَّهُمَّ ارْزُقْ
کتاب: زہد اور رقت انگیز باتیں دنیا میں مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے ابو بکر بن ابی شیبہ عمروناقد زہیر بن حرب اور ابو کریب نے کہا: ہمیں وکیع نے حدیث بیان کی کہا:ہمیں اعمش نے عمار ہ بن قعقاع سے حدیث بیان کی انھوں نے ابو زرعہ سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ، انھوں نے کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی:اے اللہ !آل محمد کا رزق زندگی برقرار رکھنے جتنا کردے۔" اور عمرو کی روایت میں ہے:"اے اللہ!(آل محمدکو زندگی برقرار رکھنے جتنا )رزق دے۔"