صحيح مسلم - حدیث 7404

كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ بَابُ قُرْبِ السَّاعَةِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ قَالَ شُعْبَةُ وَسَمِعْتُ قَتَادَةَ يَقُولُ فِي قَصَصِهِ كَفَضْلِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى فَلَا أَدْرِي أَذَكَرَهُ عَنْ أَنَسٍ أَوْ قَالَهُ قَتَادَةُ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 7404

کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت قیامت کا قریبی زمانہ محمد بن جعفر نے کہا:ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی،انھوں نے کہا:میں نے قتادہ کو سنا،کہا:ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حدیث بیان کی،کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:"مجھے اور قیامت کو ان(شہادت اوربڑی انگلیوں) کی طرح(ساتھ ساتھ) مبعوث کیا گیاہے۔" شعبہ نے کہا:اور میں نے قتادہ سے ان کے حدیث بیان کرنے کے دوران میں سنا:جتنی ان میں سے ایک اُنگلی دوسری سے بڑی ہے(اتنے سے زمانے کا فرق ہے) مجھے معلوم نہیں یہ(معنی) انھوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کرتے ہوئے بیان کیا یا خود قتادہ نے بیان کیا