صحيح مسلم - حدیث 7348

كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ بَابُ ذِكْرِ ابْنِ صَيَّادٍ صحيح حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ صَحِبْتُ ابْنَ صَائِدٍ إِلَى مَكَّةَ فَقَالَ لِي أَمَا قَدْ لَقِيتُ مِنْ النَّاسِ يَزْعُمُونَ أَنِّي الدَّجَّالُ أَلَسْتَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّهُ لَا يُولَدُ لَهُ قَالَ قُلْتُ بَلَى قَالَ فَقَدْ وُلِدَ لِي أَوَلَيْسَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَدْخُلُ الْمَدِينَةَ وَلَا مَكَّةَ قُلْتُ بَلَى قَالَ فَقَدْ وُلِدْتُ بِالْمَدِينَةِ وَهَذَا أَنَا أُرِيدُ مَكَّةَ قَالَ ثُمَّ قَالَ لِي فِي آخِرِ قَوْلِهِ أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لَأَعْلَمُ مَوْلِدَهُ وَمَكَانَهُ وَأَيْنَ هُوَ قَالَ فَلَبَسَنِي

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 7348

کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت ابن صیاد کا تذکرۃ داود نے ابو نضرہ سے اور انھوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ،کہا:مکہ کی طرف جاتے ہوئے(راستے میں)میرا اور ابن صیاد کاساتھ ہوگیا۔اس نے مجھ سے کہا:میں کچھ ایسے لوگوں سے ملا ہوں جو سمجھتے ہیں کہ میں دجال ہوں،کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے نہیں سناتھا:"اس کے بچے نہیں ہوں گے"؟کہا:میں نے کہا:کیوں نہیں !(سناتھا۔)اس نے کہا:میرے بچے ہوئے ہیں۔کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے نہیں سنا تھا:"وہ(دجال) مدینہ میں داخل ہوگا اور نہ مکہ میں"؟میں نے کہا:کیوں نہیں!اس نے کہا:میں مدینہ کے اندر پیدا ہوا۔اور اب مکہ کی طرف جارہا ہوں۔انھوں نے کہا:پھر اپنی بات کے آخر میں اس نے مجھ سے کہا:دیکھیں !اللہ کی قسم!میں اس(دجال) کی جائے پیدائش ،اس کے رہنے کی جگہ اور وہ کہاں ہے سب جانتا ہوں۔(اس طرح) اس نے (اپنی حیثیت کے بارے میں) مجھے الجھا دیا۔