صحيح مسلم - حدیث 7296

كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ بَابُ الْفِتْنَةُ مِنَ الْمَشْرِقِ مِنْ حَيْثُ يَطْلُعُ قَرْنَا الشَّيْطَانِ صحيح و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ قَالَ سَمِعْتُ سَالِمًا يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُشِيرُ بِيَدِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ وَيَقُولُ هَا إِنَّ الْفِتْنَةَ هَاهُنَا هَا إِنَّ الْفِتْنَةَ هَاهُنَا ثَلَاثًا حَيْثُ يَطْلُعُ قَرْنَا الشَّيْطَانِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 7296

کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت مشرق سے ،جہاں سے شیطان کے دونوں سینگ نمودار ہوتے ہیں،فتنوں کا ظہور حنظلہ نے کہا:میں نے سالم سے سنا،وہ کہتے ہیں:میں نے حضر ت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا،وہ کہتے ہیں:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مشرق کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرکے فرماتے ہوئے سنا:"یاد رکھو!فتنہ اس طرف سے ہے۔" یاد رکھو!فتنہ اسی طرف سے ہے۔تین بار (فرمایا)"جہاں سے شیطان کا سینگ طلو ع ہوتا ہے۔"آپ کی مراد مشرق( کی سمت) سے تھی۔