صحيح مسلم - حدیث 7290

كِتَابُ الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ بَابٌ فِي سُكْنَى الْمَدِينَةِ وَعِمَارَتِهَا قَبْلَ السَّاعَةِ صحيح حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَبْلُغُ الْمَسَاكِنُ إِهَابَ أَوْ يَهَابَ قَالَ زُهَيْرٌ قُلْتُ لِسُهَيْلٍ فَكَمْ ذَلِكَ مِنْ الْمَدِينَةِ قَالَ كَذَا وَكَذَا مِيلًا

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 7290

کتاب: فتنے اور علامات ِقیامت قیامت سے پہلے مدینہ کی سکونت اور اس کی آباد کاری اسود بن عامر نے ہمیں حدیث بیان کی ،کہا:ہمیں زہیر نے سہیل بن ابی صالح سے حدیث سنائی ،انھوں نے اپنے والد سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"(مدینہ منورہ کے) گھر اباب یایہاب(کے مقام تک) پہنچ جائیں گے۔" زبیر نے کہا:میں نے سہیل سے پوچھا:یہ جگہ مدینہ سے کتنے فاصلے پر ہے؟انھوں نے کہا:اتنے اتنے میل ہے۔