صحيح مسلم - حدیث 7187

كِتَابُ الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا بَابُ النَّارُ يَدْخُلُهَا الْجَبَّارُونَ وَالْجَنَّةُ يَدْخُلُهَا الضُّعَفَاءُ صحيح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنِي مَعْبَدُ بْنُ خَالِدٍ أَنَّهُ سَمِعَ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ قَالُوا بَلَى قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ ثُمَّ قَالَ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ قَالُوا بَلَى قَالَ كُلُّ عُتُلٍّ جَوَّاظٍ مُسْتَكْبِرٍ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 7187

کتاب: جنت‘اس کی نعمتیں اور اہل جنت آگ میں سرکش اور جبر کرنے والے لوگ داخل ہوں گے اور جنت میں(اسباب دنیا کے لحاظ سے) کمزور لوگ داخل ہوں گے معاذ عنبری نے کہا:ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی،انھوں نے کہا:مجھے معبد بن خالد نے حدیث بیان کی،انھوں نے حضرت حارثہ بن وہب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"کیا میں تمھیں اہل جنت کے بارے میں خبر نہ دوں؟انھوں(صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین ) نے عرض کی:کیوں نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛"ہر کمزور جسے کمزور سمجھا جاتاہے۔(مگر ایسا کہ) اگر(کسی معاملے میں) اللہ پر قسم کھا لے تو وہ اس کی قسم پوری کردے۔"پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!"کیا میں تمھیں اہل جہنم کے بارے میں خبر نہ دوں؟"لوگوں نے کہا:کیوں نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" ہراجذ،مال اکھٹا کرنے والا اسے خرچ نہ کرنے والا اور تکبر اختیار کرنے والا۔"