كِتَابُ صِفَاتِ الْمُنَافِقِينَ وَأَحْكَامِهِمْ بَابُ مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَالزَّرْعِ وَمَثَلُ الْكَافِرِ كَشَجَرِ الْأَرْزِ صحيح حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ الْخَامَةِ مِنْ الزَّرْعِ تُفِيئُهَا الرِّيَاحُ تَصْرَعُهَا مَرَّةً وَتَعْدِلُهَا حَتَّى يَأْتِيَهُ أَجَلُهُ وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ مَثَلُ الْأَرْزَةِ الْمُجْذِيَةِ الَّتِي لَا يُصِيبُهَا شَيْءٌ حَتَّى يَكُونَ انْجِعَافُهَا مَرَّةً وَاحِدَةً
کتاب: منافقین کی صفات اور ان کے بارے میں احکام مومن کی مثال کھیتی کی طرح ہے اور کافر ومنافق کی دیوار درخت کی طرح ہے زہیر بن حرب نے مجھے حدیث بیان کی،کہا:ہمیں بشر بن سری اور عبدالرحمان بن مہدی نے حدیث بیان کی،دونوں نے کہا:ہمیں سفیان بن عینیہ نے سعد بن ابراہیم سے ،انھوں نے عبدالرحمان بن کعب بن مالک سے،انھوں نے اپنے والد سے حدیث بیان کی ،کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛"مومن کی مثال کھیتی کے تیلی نمانرم تنے کی سی ہے جس کو ہوا موڑتی رہتی ہے،کبھی اس کو لٹا دیتی ہے اور کبھی کھڑا کردیتی ہے ،حتیٰ کہ اس(کے پک کرکٹنے) کا وقت آجاتا ہے،اور منافق کی مثال ویودار کے مضبوط جڑوں والے درخت کی طرح ہے ،اس پر(ایسی) کوئی مشکل نہیں آتی،حتیٰ کہ ایک ہی دفعہ وہ جڑوں سے اکھڑ(کرگر) جاتا ہے۔"