صحيح مسلم - حدیث 7073

كِتَابُ صِفَاتِ الْمُنَافِقِينَ وَأَحْكَامِهِمْ بَابُ انْشِقَاقِ الْقَمَرِ صحيح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ انْشَقَّ الْقَمَرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِلْقَتَيْنِ فَسَتَرَ الْجَبَلُ فِلْقَةً وَكَانَتْ فِلْقَةٌ فَوْقَ الْجَبَلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ اشْهَدْ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 7073

کتاب: منافقین کی صفات اور ان کے بارے میں احکام چاند کا دو ٹکڑے ہوجانا: شعبہ نے اعمش سے ،انھوں نے ابراہیم سے،انھوں نے ابو معمر سے اور انھوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں چاند تقسیم ہوکردوٹکڑے ہوگیا،ایک ٹکڑے کو پہاڑ نے ڈھانپ لیا(اس پہاڑ کے پیچھے نظر آتا تھا)اورایک ٹکڑا پہاڑ کے اوپر تھا،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛"اے اللہ ! تو گواہ رہ۔"