صحيح مسلم - حدیث 7068
كِتَابُ صِفَاتِ الْمُنَافِقِينَ وَأَحْكَامِهِمْ بَابُ الدُّخَانِ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ خَمْسٌ قَدْ مَضَيْنَ الدُّخَانُ وَاللِّزَامُ وَالرُّومُ وَالْبَطْشَةُ وَالْقَمَرُ
ترجمہ الادب المفرد - حدیث 7068
کتاب: منافقین کی صفات اور ان کے بارے میں احکام دھویں کا بیان قتیبہ بن سعید نے ہمیں حدیث بیان کی،انھوں نے کہا:ہمیں جریر نے اعمش سے حدیث بیان کی،انھوں نے ابو ضحیٰ سے ،انھوں نے مسروق سے اور انھوں نے حضرت عبداللہ(بن مسعود) رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،کہا:پانچ(نشانیاں گزر چکی ہیں:دھواں،چمٹ جانے والا عذاب(بدر کے دن شکست اور ہلاکتیں)روم کی فتح(بدر کےدن ستر مشرکوں کی گرفتاری) سخت گرفت اور چاند(کادو ٹکڑے ہونا۔)