صحيح مسلم - حدیث 7060

كِتَابُ صِفَاتِ الْمُنَافِقِينَ وَأَحْكَامِهِمْ بَابُ سُؤَالِ الْيَهُودِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرُّوحِ وقَوْلِهِ تَعَالَى: {يَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ} [الإسراء: 85] الْآيَةَ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالَا أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ كِلَاهُمَا عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَرْثٍ بِالْمَدِينَةِ بِنَحْوِ حَدِيثِ حَفْصٍ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ وَكِيعٍ وَمَا أُوتِيتُمْ مِنْ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا وَفِي حَدِيثِ عِيسَى بْنِ يُونُسَ وَمَا أُوتُوا مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ خَشْرَمٍ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 7060

کتاب: منافقین کی صفات اور ان کے بارے میں احکام یہودیوں کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روح کے متعلق سوال اور اللہ تعالیٰ کا فرمان :"وہ آپ سے روح کے متعلق سوال کرتے ہیں ابو بکر بن ابی شیبہ اور ابو اشج نے ہمیں حدیث بیان کی، دونوں نے کہا :ہمیں وکیع نے حدیث بیان کی، نیز ہمیں اسحٰق بن ابراہیم حنظلی اور علی بن خشرم نے بھی حدیث بیان کی دونوں نے کہا: ہمیں عیسیٰ بن یونس نے خبر دی۔ان دونوں (وکیع اور عیسیٰ ) نےاعمش سے، انھوں نے ابراہیم سے ،انھوں نے حضرت عبد اللہ (بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ )سے روایت کی، کہا :میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ کے ایک (اجزائے ہوئے)کھیت میں جارہاتھا ۔حفص کی حدیث کے مانند مکروکیع کی حدیث میں ہے : "وَمَا أُوتِیتُم مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِیلًا " "اور تم لوگوں کو علم کا تھوڑا حصہ ہی دیا گیا ہے۔ "(جس طرح قرآن کی مشہور متواتر قرآءت ہے۔ اور عیسیٰ بن یو نس کی اس روایت میں جوان سے (علی)بن خشرم نے بیان کی ہے وما اوتوا"انھیں نہیں دیا گیا "کے الفاظ ہیں۔