صحيح مسلم - حدیث 7052

كِتَابُ صِفَاتِ الْمُنَافِقِينَ وَأَحْكَامِهِمْ كتاب صِفَةِ الْقِيَامَةِ وَالْجَنَّةِ وَالنَّارِ صحيح حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ أَنَّهُ نَظَرَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ كَيْفَ يَحْكِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَأْخُذُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ سَمَاوَاتِهِ وَأَرَضِيهِ بِيَدَيْهِ فَيَقُولُ أَنَا اللَّهُ وَيَقْبِضُ أَصَابِعَهُ وَيَبْسُطُهَا أَنَا الْمَلِكُ حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى الْمِنْبَرِ يَتَحَرَّكُ مِنْ أَسْفَلِ شَيْءٍ مِنْهُ حَتَّى إِنِّي لَأَقُولُ أَسَاقِطٌ هُوَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 7052

کتاب: منافقین کی صفات اور ان کے بارے میں احکام قیامت‘جنت اور دوزخ کے احوال یعقوب بن عبدالرحمان نے کہا:مجھے ابو حازم نے عبیداللہ بن مقسم سے حدیث بیان کی،انھوں نے حضر ت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف دیکھا کہ وہ(حدیث بیان کرتے ہوئے عملاً) کس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح کرکے دکھاتے ہیں۔(ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے)فرمایا:"اللہ عزوجل اپنے آسمانوں اور اپنی زمینوں کو اپنے دونوں ہاتھوں سے پکڑ لے گا پھر فرمائے گا"میں اللہ،میں بادشاہ ہوں۔"اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ا پنی انگلیوں کو بند کرتے تھے اور کھولتے تھے۔حتیٰ کہ میں نے منبر کو دیکھا،وہ اپنے نچلے حصے سے(لے کر او پرکے حصے تک) ہل رہاتھا۔یہاں تک کہ میں نے کہا:کیا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر گرجائے گا؟