صحيح مسلم - حدیث 7048

كِتَابُ صِفَاتِ الْمُنَافِقِينَ وَأَحْكَامِهِمْ كتاب صِفَةِ الْقِيَامَةِ وَالْجَنَّةِ وَالنَّارِ صحيح حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ يَقُولُ سَمِعْتُ عَلْقَمَةَ يَقُولُ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ جَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ إِنَّ اللَّهَ يُمْسِكُ السَّمَاوَاتِ عَلَى إِصْبَعٍ وَالْأَرْضِينَ عَلَى إِصْبَعٍ وَالشَّجَرَ وَالثَّرَى عَلَى إِصْبَعٍ وَالْخَلَائِقَ عَلَى إِصْبَعٍ ثُمَّ يَقُولُ أَنَا الْمَلِكُ أَنَا الْمَلِكُ قَالَ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ ثُمَّ قَرَأَ وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 7048

کتاب: منافقین کی صفات اور ان کے بارے میں احکام قیامت‘جنت اور دوزخ کے احوال حفص بن غیاث نے کہا:ہمیں اعمش نے حدیث بیان کی،انھوں نے کہا:میں نے ابراہیم کو کہتے ہوئے سنا:میں نے علقمہ کو کہتے ہوئے سنا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:اہل کتاب میں سے ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور اس نے کہا:ابو القاسم! بے شک اللہ تعالیٰ تمام آسمانوں کو ایک انگلی پر،زمینوں کو ایک انگلی پر اور درختوں اور گیلی مٹی کو ایک انگلی پر اور تمام مخلوق کو ایک انگلی پر تھام لے گا،پھر فرمائے گا:"بادشاہ میں ہوں بادشاہ میں ہوں۔"(ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے) کہا:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا،آپ(اس بات پر) ہنس پڑے یہاں تک کہ آپ کے پچھلے دندان مبارک ظاہر ہوئے،پھرآپ نے(اس آیت کی) تلاوت کی:"انھوں نے اللہ تعالیٰ کی(اس طرح قدر نہیں پہچانی جس طرح قدر پہچاننے کا حق ہے۔"