صحيح مسلم - حدیث 7040

كِتَابُ صِفَاتِ الْمُنَافِقِينَ وَأَحْكَامِهِمْ كِتَابُ صِفَاتِ الْمُنَافِقِينَ وَأَحْكَامِهِمْ صحيح حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ وَهُوَ ابْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ مِنَّا رَجُلٌ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ قَدْ قَرَأَ الْبَقَرَةَ وَآلَ عِمْرَانَ وَكَانَ يَكْتُبُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقَ هَارِبًا حَتَّى لَحِقَ بِأَهْلِ الْكِتَابِ قَالَ فَرَفَعُوهُ قَالُوا هَذَا قَدْ كَانَ يَكْتُبُ لِمُحَمَّدٍ فَأُعْجِبُوا بِهِ فَمَا لَبِثَ أَنْ قَصَمَ اللَّهُ عُنُقَهُ فِيهِمْ فَحَفَرُوا لَهُ فَوَارَوْهُ فَأَصْبَحَتْ الْأَرْضُ قَدْ نَبَذَتْهُ عَلَى وَجْهِهَا ثُمَّ عَادُوا فَحَفَرُوا لَهُ فَوَارَوْهُ فَأَصْبَحَتْ الْأَرْضُ قَدْ نَبَذَتْهُ عَلَى وَجْهِهَا ثُمَّ عَادُوا فَحَفَرُوا لَهُ فَوَارَوْهُ فَأَصْبَحَتْ الْأَرْضُ قَدْ نَبَذَتْهُ عَلَى وَجْهِهَا فَتَرَكُوهُ مَنْبُوذًا

ترجمہ الادب المفرد - حدیث 7040

کتاب: منافقین کی صفات اور ان کے بارے میں احکام منافقین کی صفات اور ان کے بارے میں احکام حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،کہا:ہم بنو نجار میں سے ایک شخص تھا،اس نے سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران پڑھی(یاد کی ) ہوئی تھی اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کتابت کیا کرتا تھا،وہ بھاگ کر چلا گیا اور اہل کتاب کے ساتھ شامل ہوگیا،انھوں نے اس کو بہت اونچا اٹھایا اور کہا :یہ ہے جو محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے لئے کتابت کرتا تھا وہ اس کے آنے سے بہت خوش ہوئے،تھوڑے ہی دن گزرے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے بیچ میں(ہوتے ہوئے) اس کی گردن توڑ دی۔انھوں نے اس کے لیے قبر کھودی اور اسے دفن کردیا۔صبح ہوئی تو زمین نے اسے اپنی سطح کے ا وپر پھینک دیا تھا۔ انھوں نے دوبارہ وہی کیا،اس کی قبر کھودی اور اسے دفن کردیا۔پھر صبح ہوئی تو زمین نے اسے باہر پھینک دیا تھا،انھوں نے پھر(تیسری بار) اسی طرح کیا،اس کے لئے قبر کھودی اور اسے دفن کردیا،صبح کو زمین نے اسے باہر پھینک دیا ہواتھا تو انھوں نے اسے اسی طرح پھینکا ہوا چھوڑ دیا۔