كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ وَالْآدَابِ بَابُ النَّهْيِ عَنْ قَوْلِ هَلَكَ النَّاسُ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَالَ الرَّجُلُ هَلَكَ النَّاسُ فَهُوَ أَهْلَكُهُمْ قَالَ أَبُو إِسْحَقَ لَا أَدْرِي أَهْلَكَهُمْ بِالنَّصْبِ أَوْ أَهْلَكُهُمْ بِالرَّفْعِ
کتاب: حسن سلوک‘صلہ رحمی اور ادب یہ کہنے کی ممانعت: لوگ ہلاک ہو گئے حماد بن ابی سلمہ اور امام مالک نے سہیل بن ابی صالح، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جب ایک شخص (یہ) کہتا ہے: لوگ ہلاک ہو گئے تو وہ انہیں ہلاک کر دیتا ہے۔" (امام مسلم کے ایک شاگرد) ابواسحاق نے کہا: مجھے (یعنی طور پر) معلوم نہیں کہ (کاف کے) زبر کے ساتھ اہلکہم (اس نے انہیں ہلاک کر دیا ہے) یا پیش کے ساتھ اہلکہم (ان سب سے بڑھ کر ہلاک کرنے والا ہے)۔"