كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُم بَاب مِنْ فَضَائِلِ الْأَنَصَارِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمْ صحيح حَدَّثَنِي أَبُو مَعْنٍ الرَّقَاشِيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ وَهُوَ ابْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ أَنَسًا، حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، اسْتَغْفَرَ لِلْأَنْصَارِ، قَالَ: وَأَحْسِبُهُ قَالَ: «وَلِذَرَارِيِّ الْأَنْصَارِ، وَلِمَوَالِي الْأَنْصَارِ» لَا أَشُكُّ فِيهِ
کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل ومناقب انصار رضوان اللہ عنھم اجمعین کے فضائل عکرمہ بن عمار نے کہا: ہمیں اسحٰق بن عبد اللہ بن ابی طلحہ نے حدیث بیان کی،کہا: حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے حدیث بیان کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے لیے مغفرت کی دعاکی۔(اسحاق نے) کہا: میرا خیال ہے کہ انھوں (انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) نے کہا: "اور انصارکی اولاد دوں اور انصارکے ساتھ نسبت رکھنے والوںکی بھی (مغفرت فرما۔)"مجھے اس کے بارےمیں کو ئی شک نہیں ۔