كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُم بَاب فَضَائِلِ حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّاءَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ حَسَّانُ: يَا رَسُولَ اللهِ، ائْذَنْ لِي فِي أَبِي سُفْيَانَ، قَالَ: «كَيْفَ بِقَرَابَتِي مِنْهُ؟» قَالَ: وَالَّذِي أَكْرَمَكَ لَأَسُلَّنَّكَ مِنْهُمْ كَمَا تُسَلُّ الشَّعْرَةُ مِنَ الْخَمِيرِ، فَقَالَ حَسَّانُ: [البحر الطويل] وَإِنَّ سَنَامَ الْمَجْدِ مِنْ آلِ هَاشِمٍ ... بَنُو بِنْتِ مَخْزُومٍ وَوَالِدُكَ الْعَبْدُ قَصِيدَتَهُ هَذِهِ
کتاب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل ومناقب حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل:۔ یحییٰ بن زکریا نے ہمیں ہشام بن عروہ سے خبر دی،انھوں نے اپنے والد سے اور انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی کہ حضرت حسان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کی:اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم !مجھے ابو سفیان(مغیرہ بن حارث بن عبدالمطلب) کی ہجو کرنے کی اجازت دیجئے،آپ نے فرمایا:"اس کے ساتھ میری جو قرابت ہے اس کا کیا ہوگا؟"حضرت حسان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےکہا:اس ذات کی قسم جس نے آپ کو عزت عطا فرمائی!میں آپ کو ان میں سے اس طرح باہرنکال لوں گا جس طرح خمیر سے بال کو نکال لیا جاتاہے،پھر حضرت حسان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ قصیدہ کہا: اور آل ہاشم میں سے عظمت ومجد کی چوٹی پر وہ ہیں جو بنت مخزوم(فاطمہ بنت عمرو بن عابد بن عمران بن مخزوم) کی اولاد ہیں(ابو طالب ،عبداللہ اور زبیر) اورتیرا باپ تو غلام(کنیز کا بیٹا) تھا۔